وژن اور مشن: آئین، عدل اور قومی وقار
"عدل سے ریاست — اتحاد سے قوم — پیداوار سے خوشحالی — قوت سے امن"
انصاف اور قانون کی بالادستی
Justice & Rule of Law
عدالت کو تاریخ دینے کے بجائے فیصلہ دینے کا ادارہ بنانا۔ کیس کیلنڈر سسٹم نافذ کرنا تاکہ برسوں کی تاخیر ختم ہو۔ جج ہو، جنرل، وزیر اعظم یا عام شہری—کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہو گا۔
مساوات اور بنیادی حقوق
Equality & Constitutional Rights
ہر پاکستانی شہری، خواہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، قانون کے تحت مساوی تحفظ، عزت اور بنیادی حقوق کا حقدار ہے۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی غیر مشروط ذمہ داری ہے۔
قومی اتحاد و ہم آہنگی
National Unity & Cohesion
صوبہ قوم نہیں ہو گا بلکہ ریاست پاکستان کی انتظامی اکائی ہو گا۔ لسانی یا نسلی تعصب کے بجائے تمام پاکستانیوں کے مساوی حقوق اور آئینی یکجہتی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
پیداواری معیشت
Production-Led Economy
پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کے چنگل سے نکال کر پیداوار، برآمدات، اسپیشل اکنامک زونز، جدید زرعی انڈسٹری اور دفاعی ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنانا۔
اسٹریٹجک رابطہ (کنیکٹیویٹی)
Strategic Connectivity
کراچی اور گوادر کو خطے کے تجارتی محور میں بدلنا، وسطی ایشیا تک تجارتی راستے کھولنا، اور تیز رفتار ریلوے و ڈیجیٹل فائبر کا ملک گیر جال بچھانا۔
دفاع اور قومی سلامتی
National Defense & Security
سائبر، ڈرون، اور مصنوعی ذہانت سے لیس خود کفیل دفاعی صلاحیت۔ پاکستان فرسٹ اور متوازن خارجہ پالیسی کے تحت تمام ممالک سے باوقار سفارتی تعلقات۔
انسانی ترقی و نوجوان
Human Development & Youth
نوجوانوں کو ملک کا سب سے بڑا معاشی اثاثہ بنانا۔ یکساں نصابِ تعلیم، ہر ضلع میں ٹیکنیکل یونیورسٹیاں، اور آئی ٹی فری لانسنگ ہبز کا قیام۔
عوامی شمولیت و بلدیاتی جمہوریت
Citizen Participation & Local Power
صرف صوبائی حکومتوں تک محدود رہنے کے بجائے اختیارات اور مالی وسائل کو اضلاع، تحصیلوں اور منتخب بلدیاتی کونسلوں تک منتقل کرنا۔
پاکستان عدل پارٹی کا انتخابی عہد
"ہم پاکستان کو لسانی صوبوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مضبوط پاکستانی قومی ریاست بنائیں گے۔ ہم صوبے عوام کی سہولت کے لیے بنائیں گے، قومیں تقسیم کرنے کے لیے نہیں۔ ہم عدالت کو تاریخ دینے کے بجائے فیصلہ دینے کا ادارہ بنائیں گے۔ ہم پولیس کو سیاست سے نکال کر عوام کے سامنے جواب دہ بنائیں گے۔ ہم معیشت کو قرض سے پیداوار کی طرف لے جائیں گے، اور ریاست کی دفاعی قوت جدید ٹیکنالوجی سے مضبوط کریں گے۔"
